اہم خبریں

سینیٹ، غیر ملکی سرمایہ کے فروغ اور تحفظ کا بل 2022ء منظور،50 کروڑ ڈالر سرمایہ کارنیوالی ہر کمپنی کو تحفظ حاصل ہوگا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا بل 2022ء منظور کرلیا گیا، اس بل کے تحت ریکوڈک منصوبے سمیت 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے والی ہر کمپنی کو تحفظ حاصل ہوگا۔سینیٹ سے منظور شدہ بل کے ذریعے غیرملکی سرمایہ کاروں کو ٹیکسز، ٹرانسفر میں ریلیف ملے گا جبکہ سرمایہ کاروں کو بینک ٹرانزیکشن میں سیکرسی حاصل ہوگی۔بل کے تحت اکاؤنٹ کو کسی ٹیکس اتھارٹی کی جانب سے انکوائری اور ایکشن سے تحفظ حاصل ہوگا، اکاؤنٹس کو ویلتھ ٹیکس، انکم ٹیکس اور زکوٰۃ سے بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔بل کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی پیداوار کے آغاز سے 15 سال تک انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، 15 سال کے بعد انکم ٹیکس ایک فیصد ہوگا، ریکوڈک منصوبے کی پیداور کے 15 سال مکمل ہونے کے بعد بھی 20 فیصد سے زائد ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگایا جاسکے گا، انکم ٹیکس سے متعلق معاہدہ 30 سال کیلئے ہوگا۔تیسرے شیڈیول کے مطابق ریکوڈک منصوبے سے متعلق سرمایہ کاروں کو پاکستان کے اندر اور باہر ملکی و غیرملکی کرنسی اکاؤنٹس کھولنے اور آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔بل کے تحت اسٹیٹ بینک سمیت کوئی مالیاتی ادارہ بینک سے پیسے نکلوانے اور جمع کرانے پر پابندی عائد نہیں کریگا۔

متعلقہ خبریں