لاہور ( نیوز ڈیسک )یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک سے قبل چینی کی فی کلو قیمت میں مزید 5 روپے اضافہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 145 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو کر دی گئی ہے ۔
چند دن قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر تھی،یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں قیمتیں مزید بڑھنے کے باعث چینی کی قیمت میں اضافہ کیا، مزید اضافے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی اوپن مارکیٹ سے سستی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پچھلے سال اگست میں چینی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔
مزید پڑھیں: اٹک میں پٹرولنگ پولیس پر حملہ، پولیس اہلکار شہید