کراچی ( نیوز ڈیسک )رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں ماہانہ 11 فیصد اور سالانہ ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دسمبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.565 بلین ڈالر تھا جبکہ دسمبر 2023 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.552 بلین ڈالر تھا۔نومبر 2024 میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1.40 بلین ڈالر تھا۔دسمبر 2024 میں، دسمبر 2023 کے مقابلے میں پیٹرول کی درآمدات 10 فیصد بڑھ کر 584 ملین ڈالر ہوگئیں۔
دسمبر 2024 میں ڈیزل کی درآمد دسمبر 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہوکر 526 ملین ڈالر ہوگئی۔دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات دسمبر 2023 کے مقابلے میں 10.4 فیصد کم ہو کر 346 ملین ڈالر رہ گئیں۔
دسمبر 2024 میں ایل پی جی کی درآمدات دسمبر 2023 کے مقابلے میں 46 فیصد بڑھ کر 108 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 1 فیصد اضافے سے 8.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی میں فائرنگ باپ بیٹاا جاں بحق