اہم خبریں

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز بند ، تمام اثاثہ جات حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کےآپریشنز بندکرکے اثاثےاورپراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینےکی تیاری کرلی ۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرصنعت و پیداوار 7رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں گے،

وزیرمملکت برائے خزانہ وریونیو اوروزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں،وفاقی سیکرٹری خزانہ اورسیکرٹری صنعت و پیداواربھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلئے ہیں،کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کےطریقہ کارکاتعین کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی،اثاثوں کی حفاظت اور منٹیننس کےلیے انتظامات کاتعین کرےگی، کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنےکےلیےانتظامات کا جائزہ لےگی۔ ذرائع کاکہناہے کہ ملازمین کودیگرحکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنےکا بھی جائزہ لیاجائےگا،رمضان پیکج کی فراہمی کے لیے بی آئی ایس پی کے ساتھ کوآرڈنیشن حکمت عملی بھی تیارکی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کےلیےوزارت صنعت وپیداوارسیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی،کمیٹی7روزکےاندراپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کوپیش کرے گی،آپریشنز بند ہونے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پرچیز نہیں کرسکےگا۔
25 ،30 سال کے راز ثبوتوں کیساتھ موجود، جتنا مرضی ظلم کر لوگواہی نہیں دوں گا،ملک ریاض کا انکار

متعلقہ خبریں