اہم خبریں

عوام کیلئے بری خبر ، ایک ہی دن میں چینی کی قیمت میں اچانک بہت بڑا اضافہ

خیبرپختونخوا میں چینی کی قیمت میں اچانک 30 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد ذخیرہ اندوزوں نے مزید اضافے کے خدشے کے پیش نظر چینی اسٹاک کرنا شروع کر دی ہے۔ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت ایک ہی دن میں 30 روپے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت میں مزید اضافے کے امکانات کے باعث ذخیرہ اندوزوں نے چینی کی بوریاں 6500 روپے سے 7 ہزار روپے تک خریدنا شروع کر دی ہیں۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 130 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جبکہ پرچون سطح پر مختلف علاقوں میں چینی 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، اور رمضان المبارک کے قریب آنے کے باعث مافیا نے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، افغانستان کو چینی کی سپلائی بھی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی ہے۔

متعلقہ خبریں