پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جس کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ صرف 4 دنوں میں ایک تولہ سونا 4400 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے ساتھ 2 ہزار 676 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
وزیراعظم کا فیس لیس کسٹمز سسٹم تیار کرنے والی ٹیم کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے انعام کا اعلان