اہم خبریں

ڈالر آسمان پر،مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 57 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (نامہ نگار  ) ڈالر کی قیمت آسمان پر پہنچنے کے بعد ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید 0اعشاریہ 45 فیصد کا اضافہ کیا گیا مہنگائی کی مجموعی شرح 32 اعشاریہ 57 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی
ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ایک ہفتے میں 25 اشیاء کے دام بڑھ گئے 6 میں کمی جبکہ 20 میں استحکام رہارواں ہفتے ٹماٹر فی کلو 2روپے 38 مہنگے ہوئے،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 145 روپے 19 پیسے مہنگا ہوگیا گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2742 روپے سے بڑھ 2888 کی سطح پر پہنچ گئی رواں ہفتے آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 30 روپے 81 پیسے کا مہنگا ہوا رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہواانڈے فی درجن قیمت میں 2روپے 71 پیسے مہنگے ہوئے رواں ہفتےٹماٹر،لہسن اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ایک ہفتے کے دوران آلو،چکن گڑ چینی اور خشک دودھ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ چائے کی پتی،بڑا گوشت تازہ دودھ،پیٹرولیم مصنوعات سمیت 20 اشیاء کے دام مستحکم رہے

متعلقہ خبریں