اہم خبریں

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت عوام کی پہنچ سے باہر

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی 285 سے بڑھ کر 530 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق راولپنڈی مرغی منڈی میں زندہ برائلر مرغی فی من 19 ہزار 200 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مقامی فارمنگ نہ ہونے کے باعث دوسرے اضلاع سے مرغی منگوانا پڑتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر منحصر ہے، مرغی کی فیڈ اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: مدرسے کے طالب علم سے معلم کی زیادتی ،بچے نے مدرسے سے بھاگ کر گھر والوں کو بتادیا

متعلقہ خبریں