اہم خبریں

سونے کی قیمت میں یکدم بڑے اضافے کے بعد حیران کن کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کا نرخ 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا 943 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 36 ہزار 454 روپے کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس کے بعد سونا 18 ڈالر سستا ہو کر 2639 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

26 نومبر احتجاج کیس ، عدالت نے مزید 40 افراد کی ضمانتیں منظور کر لیں

متعلقہ خبریں