سال 2025 کے آغاز سے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں فی کلو 4 روپے 2 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت نئی قیمت 250 روپے 28 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 47 روپے 43 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری 2025 سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق جنوری کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2953 روپے 36 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
2024 میں کونسی اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور کس میں اضافہ ؟جانیں