اہم خبریں

پاکستان میں یکم جنوری 2025 سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

کراچی ( نیوز ڈیسک )مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے ایک اور دھچکا ، نئے سال کے آغاز پر ملک میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ پیٹرول کی قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کے درمیان مشاورت کے بعد اس معاملے پر حتمی فیصلہ 31 دسمبر کو سنایا جائے گا۔ذرائع نے مزید کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایلینز سے جلد سامنا ہوگا،نائن الیون کی پیشگوئی کرنے والے کا دعویٰ

متعلقہ خبریں