اسلام آباد (نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کمپنیاں پاکستان سے آہستہ آہستہ نکلنے لگیں،کویت فارن پیٹرولیم ایکسپوریشن کمپنی (کفپیک) نے بھی پاکستان سے اپنا بوریا بستر سمیٹنے کا پلان بنا لیا، ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈگیس کے شعبے میں کام کرنیوالی کویتی پٹرولیم کمپنی نے اپنا آپریشن سمیٹنا شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق تقریباَ 6کروڑ مالیت کے کلیدی اثاثے پاکستان ایکسپلوریشن (پرائیویٹ ) لمیٹڈ فروخت کردیئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیاں گیس کے شعبے میں2700ارب روپے کے گردشی قرضے سے پر یشان ہیں جس کے بعد 60کروڑ ڈالرز سمیت 1500 ارب روپے ملکی و غیر ملکی ای اینڈ پی کمپنیوں کے پھنس چکے ہیں جس کی بڑی وجہ سوئی گیس کمپنیوں کی جانب سے عدم ادائیگیاں ہیں ۔
تر میم شدہ ای اینڈ پی پالیسی 2012ء کی منظوری میں ایک سال کی تا خیر نے بھی کویتی کمپنی کو مذکورہ فیصلہ کرنے پر مجبور کیا ۔ تا ہم کفپیک نے پاکستان میں اپنے اثاثے فروخت کرکے قیمت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا تا کہ اس سے دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کی جا سکے ۔ جبکہ پاکستان میں ہزاروں افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا.
کفپیک کویت پیٹرولیم کا رپوریشن کا ذیلی ادارہکے پی سی کا قیام 1981ء میں عمل میں آیا تھا ۔ یہ ادارہ بیرون ممالک خام تیل ‘ قدرتی گیس کی دریافت اور وسعت کا کام کرتی ہے ۔ ان میں آسٹر یلیا‘ ایشیاء افریقا‘ شمالی امریکا اور یورپ کے ممالک شامل ہیں ۔