کراچی(نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 92 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی بڑی کمی ہوئی ہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر صرف 3 ارب 67 کروڑ ڈالر رہ گئے۔ کمرشل بینکوں کے5.77 ارب ڈالر ملاکر زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی حجم 9.45ارب ڈالر ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر 92 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کم ہو کر 3 ارب 67 کروڑ امریکی ڈالر رہ گئے۔خیال رہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر فروری 2014 کے بعد پہلی بار 4 ارب ڈالر سے نیچے آگئے۔
