اہم خبریں

حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں اضافی ٹیکس لگائے جانے کا امکان

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر  )حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں اضافی ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے ان اقدامات سے محصولات میں 280 ارب روپے اضافہ ہونے کا امکان ہے برآمدات کے لیئے سہولتی سکیم پر کٹ لگانے کا امکان ہےایکسپورٹ پروڈکشن کے خام مال کی امپورٹ پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے 20 سے 25 ارب بچت ہوگی ذرائع کے مطابق میٹھے مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے 60 ارب روپے محصولاتی اضافی حاصل ہونگےامپورٹیڈ اور مقامی گاڑیوں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس لگانے سے 10 ارب روپے کے محصولاتی تخمینے کا تخمینہ ہے بینکوں کے ذریعے زر مبادلہ کی ترسیل پر ٹیکس لگایا جائیگا جس سے 20 ارب محصولات حاصل ہونگےسگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے 25 سے 30 ارب روپے کا تخمینہ ہےپراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس بڑھنے سے 20 تا 30 فیصد اضافی محصولات ملنے کا امکان حکومت کا تین فیصد فلڈ لیوی لگائے جانے امکان ہےفلڈ لیوی لگانے سے60 ارب روپے کے اضافی محصولات حاصل ہونگےنان فائلرز پر بینکوں سے رقوم نکالنے پر 45 ارب روپے ٹیکس وصولی بڑھے گی۔

متعلقہ خبریں