کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں 16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل اور برٹش برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ دس دنوں کے دوران عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 63 سینٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 68.5 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
برٹش برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جسکے بعد برٹش برینٹ 71.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 دسمبر کو نظر ثانی کی جائے گی، حکومت اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر حتمی فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: شام میں پھنسے 350 سے زائد پاکستانی سرحد پار کرکے لبنان پہنچ گئے