اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ملک میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں نومبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 34.15 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر 2024 کے دوران ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1835.59 روپے ریکارڈکی گئی جو اکتوبر کے مقابلہ میں 0.16 فیصد زیادہ اور گزشتہ سا ل نومبر کے مقابلہ میں 34.15 فیصد کم ہے۔
اکتوبر میں ملک میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1832.69 روپے اور گزشتہ سال نومبر میں 2787.37 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق نومبر کے دوران اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1946.49 روپے ، راولپنڈی 1936.81 روپے،
گوجرانوالہ 1748.54 روپے، سیالکوٹ 1727.19 روپے، لاہور 1730 روپے،فیصل آباد 1724.47 روپے، سرگودھا 1729.79 روپے ، ملتان 1673.41 روپے، بہاولپور 1778.16 روپے، کراچی 2017.91 روپے ، حیدرآباد 1978.14 روپے،سکھر 1769.91 روپے، لاڑکانہ 1857.27 روپے، پشاور 1868.80 روپے، بنوں 1824.03 روپے، کوئٹہ 1956.22 روپے اور خضدار میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1993.31 روپے ریکارڈکی گئی۔
مزید پڑھیں: مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرینگے ،عمران خان کی دھمکی