اہم خبریں

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کا اضافہ

فیصل آباد( نیوز ڈیسک )دو ماہ کے دوران گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلٹی اسٹوز پر بھی خوردنی تیل کے دام بڑھ گئے۔

ایک طرف مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے تو دوسری طرف اشیا ءخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں بے قابو ہوگئی۔ فیصل آباد میں گھی کی فی کلو قیمتوں میں 30 روپے سے لے کر 120 روپے جبکہ کوکنگ آئل میں 50 روپے سے لے کر 100 روپے تک کا اضافہ ہواہے لوگوں کو بجٹ پھر سے متاثر ہونے لگا۔

ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں را میٹریل مہنگا ہونے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر بھی گھی کی فی کلو قیمت میں 40 جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں :لاہور میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

متعلقہ خبریں