اہم خبریں

لاہور میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت کے پرائس کنٹرول کے دعوؤں کے باوجود لاہور میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں دودھ کی قیمت 180 سے بڑھا کر 200 روپے جبکہ دہی کی قیمت 200 سے بڑھا کر 220 اور 230 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے دودھ فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے اس لیے انہوں نے پرچون قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے شہریوں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعتہ المبارک ،6دسمبر 2024 گولڈ ریٹ

متعلقہ خبریں