اہم خبریں

ملک بھر میں 446یوٹیلیٹی اسٹورز بند، اشیائے خوردونوش پر سبسڈی ختم

اسلام آ باد(اے بی این نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی بند کرنے کے اثرات سامنے آگئے، ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر دیا گیا۔ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ سٹورزکی بندش کے باوجودکسی ملازم کونہیں نکالاجائیگا،جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بندکیا گیا،

ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی سٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ریگولر اور فرنچائز کو ملا کر مجموعی یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد 5 ہزار 130 بنتی ہے تاہم کل 3 ہزار 982 ریگولر اسٹورز میں سے 446 کو بند کیا گیا اور 1148 فرنچائز اسٹورز میں سے کسی کو بند نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 5 بنیادی اشیاء چینی،آٹا،گھی،دالوں اور چاول پر دی جانے والی سبسڈی بند کردی تھی جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اخراجات کم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کا فیصلہ کیا۔

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کر رکھا ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کرنے کا پلان بھی تیار کیا گیا تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
دہشتگردی کیخلاف سکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش، سلام پیش کرتے ہیں،علی امین گنڈاپور

متعلقہ خبریں