اہم خبریں

ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ،237 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ،237 روپے کا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق منی چینجر فی ڈالر 240 روپے سے 252 روپے تک مانگ رہے ہیں، بینک جو ریٹ دے رہے ہیں اس پر لین دین نہیں ہو رہا۔ ڈالر کے سودے 235 روپے سے 237 روپے تک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہونا شروع ہو گیا، بڑے اضافے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 237 روپے کا ہو گیا ہے۔ڈالر کے یکدم اضافے کی بڑی وجہ ذرمبادلہ کی کمزور صورتحال ہے ۔

متعلقہ خبریں