اہم خبریں

پاکستان امریکی روئی کا سب سے بڑا خریدار بن گیا

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے چیئرمین احسان الحق نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران پاکستان نے امریکہ سے روئی کی 72,000 گانٹھیں درآمد کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

پیر کو ایک بیان میں احسان الحق نے کہا کہ رواں سال پاکستان امریکہ سے روئی درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ امریکہ سے 30 لاکھ سے زائد روئی کی گانٹھیں درآمد کرنے کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔

احسان الحق نے کہا کہ پاکستان میں کپاس کی کم پیداوار کے باعث ہم امریکہ سے روئی درآمد کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔اب روئی کی قیمت میں 200 روپے اضافے کے بعد ایک من روئی 18200 روپے فی من ہو گئی۔
مزید پڑھیں :معروف گلوکار اے نئیر کو مداحوں سے بچھرے 8 برس بیت گئے

متعلقہ خبریں