کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتہ وار اپڈیٹس جاری کردی۔ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 2 ہزار 431 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 291 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 93 ہزار 514 رہی۔مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 3.67 ارب حصص کا کاروبار ہوا۔ شیئرز مارکیٹ کا ہفتہ وار کاروبار 148 ارب روپے رہا۔ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مارکیٹ کیپیٹل 270 ارب روپے اضافے سے 11,977 ارب روپے ہوگیا۔
مزید پڑھیں: سموگ ،انتظامی مسائل کے باعث 6 پروازیں منسوخ،29 تاخیر کا شکار