اہم خبریں

بیرون ملک جانے والوں کا پاسپورٹ کے اجرا ء میں تاخیر کا معاملہ حل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا۔نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور نئے پرنٹرز کے ساتھ محکمہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی صلاحیت دوگنی ہو گئی ہے۔

پاسپورٹ اور امیگریشن حکام نے بتایا کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پیداواری صلاحیت دوگنی ہو گئی ہے۔ یومیہ 40,000 پاسپورٹ چھاپے جا رہے ہیں، جبکہ اس سے پہلے 20,000 کی روزانہ کی گنجائش تھی۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے بتایا کہ مزید سات جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹ ہیڈ کوارٹر پہنچ جائیں گی۔ ای پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لیے دو پرنٹرز بھی منگوائے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید پرنٹرز کی آمد سے پرنٹنگ کی صلاحیت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آئے گا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کا بیک لاگ ختم ہو جائے گا۔
مزیدپڑھیں: توہین عدالت کیس،عمران خان سے منگل کو اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات کرانیکا حکم

متعلقہ خبریں