ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 83 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1457 روپے کی کمی کے ساتھ 2 لاکھ 42 ہزار 627 روپے ہوگئی۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 2735 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔