اہم خبریں

پاکستان ٹیکسٹائل برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ریکارڈ

فیصل آباد( نیوز ڈیسک ) حکومت کی پالیسیوں اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی کوششوں کی بدولت پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات نے گزشتہ دو سالوں میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے مطابق اگست 2024 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 13 فیصد اضافے کے بعد 1.64 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو پچھلے سال کے اسی مہینے میں 1.46 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔مزید برآں، بنگلہ دیش میں سیاسی عدم استحکام اور چینی مصنوعات کی مانگ میں کمی بھی برآمدات میں اضافے کا باعث بنی۔

جے ایس گلوبل ریسرچ کی تجزیہ کار شگفتہ ارشاد نے برآمدات میں اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی غیر مستحکم صورت حال اور چین پر پابندیوں نے ملبوسات کے درآمد کنندگان کو متبادل منڈیوں کے طور پر بھارت، ویتنام اور پاکستان کی طرف دیکھنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کی وجہ سے اگست 2024 میں نٹ ویئر اور بیڈ ویئر کی برآمدات میں 15 فیصد اضافے کے علاوہ پاکستان سے ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ملک کی ٹیکسٹائل کمپنی انٹرلوپ لمیٹڈ کو خاص طور پر ملبوسات کی برآمدات مزید بڑھنے کی توقع ہے جس سے نہ صرف کمپنی کے مارجن میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔موجودہ صورتحال پاکستان کو اپنی مصنوعات کے معیار کو مزید بہتر بنا کر اپنی برآمدات بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حملہ، ایران نے اپنا فضائی دفاعی نظام فعال کردیا

متعلقہ خبریں