کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے شروع میں مثبت آغاز ہوا ہے اور 100 انڈیکس میں 770 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس اضافے کے بعد39825 اعشاریہ 80پوائنٹس پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق آج کے کاروباری دن میں 294 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 612 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 55 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 39 ہزار 91 رہی ۔














