اہم خبریں

بجلی کے نرخوں میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

کراچی ( نیوز ڈیسک )سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے کراچی کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 71 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرادی۔

کمی ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت تجویز کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر 30 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں مجموعی طور پر 12.118 بلین یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس کی پیداواری لاگت 9.09 روپے فی یونٹ رہی۔بجلی کے نرخوں میں مجوزہ کمی کا حتمی فیصلہ نیپرا کی سماعت کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 23اکتوبر 2024 سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں