کراچی( نیوز ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز بس سروس کیلئے 50 نئی بسیں خریدنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
جسکے تحت کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلائی جائیں گی۔شرجیل انعام میمن نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بسوں کی خریداری کیلئے تیاریاں تیزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنائے۔
انہوںنے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کو سستا اور آرام دہ سفر فراہم کرکے شہری ٹرانسپورٹ کو جدید بنانا ہے۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ سینئر وزیر نے پیپلز بس سروس کے بس سٹیشنز کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی