اہم خبریں

آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے اندازہ لگایا ہے کہ پاکستان کی اوسط مہنگائی مسلسل پانچ سال تک سنگل ہندسوں میں رہے گی اور عالمی مالیاتی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی حکومت کے ہدف سے کم رہے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں افراط زر کی شرح سنگل ہندسوں میں 9.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لیے حکومت نے مہنگائی کا اوسط ہدف دوہرے ہندسے میں 12 فیصد رکھا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2026-25 میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 7.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 2026-27، 2027-28 اور 2028-29 کے لیے بھی پاکستان میں اوسط مہنگائی 6.5 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔
مزید پڑھیں: خصوصی کمیٹی سے منظور شدہ آئینی ترامیم کا مسودہ سامنے آ گیا

متعلقہ خبریں