لندن( نیوز ڈیسک ) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے 8 سابق ملازمین نے لندن کی عدالت میں غیر منصفانہ برطرفی کیس جیت لیا۔لندن کی عدالت نے سابق ملازمین کو 500,000 پاؤنڈ یعنی بیس کروڑ بطور معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
پی آئی اے نے دو سال قبل 8 ملازمین کو برطرف کیا تھا جس کے بعد ملازمین نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انہیں غیر منصفانہ طور پر فارغ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطرف کیے گئے ملازمین کی تعداد 5 سے 15 ہے جو قومی ایئرلائن کے ساتھ ہیں۔
عدالت نے ملازمین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 500,000 پاؤنڈز ادا کرنے کا حکم دیا۔ قومی ایئر لائن نے آٹھ ملازمین کو 500,000 پاؤنڈ بیس کروڑ روپے ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: فیڈرل بورڈ نے آج کے پرچے منسوخ کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری