اسلام آباد( نیوز ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفاتر اور فیلڈ فارمیشنز آج رات 12 بجے تک فعال رہیں گے کیونکہ آج ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن ہے،۔
ایف بی آر نے اعلان کیا کہ 30 ستمبر 2024 تک 36,60,000 ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں۔اس سے قبل ایف بی آر نے مختلف تجارتی انجمنوں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواستوں کے بعد مالی سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
ایف بی آر نے مزید واضح کیا کہ 30 ستمبر کو دی گئی توسیع صرف اس حقیقت کی وجہ سے تھی کہ ایف بی آر کا آئی ٹی سسٹم اوورلوڈ ہو گیا تھا اور چونکہ اب اسے ٹھیک کر دیا گیا ہے، اس لیے 14 اکتوبر 2024 کے بعد مزید توسیع کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سرائے عالمگیر میں 12 فٹ لمباا ژدھا نمودار، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا