ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے سیزنل ورک ویزوں کے اجراء کی مدت میں توسیع کا اعلان کردیا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موسمی ورک ویزے پر آنے والے افراد 90 دن تک قیام کر سکیں گے۔
مدت ختم ہونے کے بعد ان کے ویزے میں مزید 90 دن کی توسیع کی جا سکتی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ موسمی ورک ویزے کی فروخت پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ متعلقہ کمپنی یا ادارے کو پانچ سال کے لیے حج عمرہ کی خدمات کے لیے بلیک لسٹ کیا جائے گا یا دونوں سزائیں ایک ساتھ دی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: قوم پرست رہنماماہ رنگ بلوچ کے خلاف کراچی میں ایف آئی آر درج