اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
شادی ہالز، کیفے، ریستوراں اور سنوکر کلب کو 12 سے 16 اکتوبر تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔پولیس نے جڑواں شہروں کے تاجروں، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹ کے مالکان کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے ضمانتی مچلکے بھی طلب کر لیے ہیں۔واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں پہلے ہی 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں: بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات کے عہدے سے فارغ،اہم انکشاف