اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) رواں سال ملکی تاریخ میں پہلی بار 35 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سالانہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، ٹیکس دہندگان 55 ارب روپے سے زائد ادا کر رہے ہیں۔
اس بات کا انکشاف پیر اور منگل کی درمیانی شب چیئرمین فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت ان لینڈ ریونیو آپریشنز اور ٹیم کے دیگر ارکان کے اجلاس میں کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق ایف بی آر کو گزشتہ سال 30 ستمبر تک 16 لاکھ ٹیکس گوشوارے موصول ہوئے تھے، اس طرح سال 2023-24 کے سالانہ ٹیکس گوشوارے گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا سے زائد جمع کرائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریٹ ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کی وجہ ایف بی آر اور کاروباری اداروں کے نظام میں خرابی تھی اور عوام کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ان مسائل کے حل کے لیے چیئرمین ایف بی آر نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے مشاورت کی اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
مزید پڑھیں: پنجاب بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کر دیا