اسلام آباد( نیوز ڈیسک )یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں اپنے اسٹورز میں 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
ترجمان کے مطابق مختلف اشیاء کی قیمتیں 10 روپے سے کم کرکے 190 روپے کردی گئی ہیں جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔چائے، مختلف مصالحہ جات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے کوئی شرائط لاگو نہیں ہیں اور ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری،انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجراء کا آغاز