لاہور(ا ے بی این نیوز)پاکستان ریلوے حکام نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہو گا، ریلوے کرایوں میں کمی کا اطلاق ائیر کنڈیشنڈ سمیت تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا۔
سی ای او ریلویز عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ یکم اگست سے 15 ستمبر تک ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے کمی کے باعث ریلیف دیا گیا، تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور دیگراخراجات کے باعث مزید کمی نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پیٹرولیم قیمتیں کم ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ اور امریکہ کے دورے پر روانہ