اسلام آباد(نیوز ڈیسک )حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔
ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہفتہ وار 0.52 فیصد کمی اور سالانہ بنیادوں پر 12.72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 15 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اس کے برعکس 17 اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ادارہ شماریات نے 19 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جس میں صارفین کی قیمتوں کا حساس انڈیکس (SPI) 317.61 پوائنٹس پر ریکارڈ کیا گیا جو کہ مسلسل ہفتے میں 319.28 پوائنٹس اور گزشتہ سال 281.77 پوائنٹس تھا۔
مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ (MDCAT) کا ٹیسٹ کل ہوگا