اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بجلی صارفین کے لیے خوشخبری آنے کا امکان ہے کیونکہ بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ایک درخواست دائر کی ہے جس میں حکومت کی ملکیت والی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔درخواست میں ایک ماہ کے لیے 57 پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
سی پی پی اے نے اگست کے مہینے کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) میں کمی کی درخواست کی ہے۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 26 ستمبر کو سماعت کرے گا۔سماعت کے بعد نیپرا قیمتوں میں مجوزہ کمی کا فیصلہ کرے گا۔
مزید پڑھیں: گوجرہ، بے قابو ٹرک نےمہندی کی تقریب میں شریک خواتین کو کچل دیا، 4جاں بحق