اسلام آباد(نیوزڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات ِزر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے مالی سال25-2024ٓکے آغازمیں ہی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 44 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کےمطابق ترسیلات زر گزشتہ برس جولائی تا اگست میں 4.12 بلین ڈالر کے مقابلے میں 1.81 بلین ڈالراضافے کے ساتھ 5.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
اگست 2024 کے دوران ترسیلات زر کی آمد سعودی عرب سے 713.1 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 538.4 ملین ڈالر، برطانیہ سے 474.8 ملین ڈالر اور امریکہ سے 322.4 ملین ڈالر رہی ۔ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے کی وجوہات میں ہنڈی اورڈالرکی اسمگلنگ پر حکومتی کریک ڈاؤن شامل ہے جس کے باعث شرح مبادلہ مستحکم اورزرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے ۔
زیرِ سمندر تباہ ہونیوالی امریکی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی تصویر جاری