لاہور(نیوزڈیسک) محکمہ ایکسائز پنجاب اگلے ہفتے وینٹی نمبر پلیٹ سکیم متعارف کرائے گا، جس سے شہری اپنی گاڑیوں کی پلیٹوں کو ذاتی ناموں اور نمبروں کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق بنا سکیں گے۔
ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے اعلان کیا کہ یہ اسکیم تین اقسام کی وینٹی پلیٹیں پیش کرے گی: گولڈ، پلاٹینم اور کارپوریٹ۔ گولڈ کیٹیگری کی قیمت 500,000 روپے ہوگی جبکہ پلاٹینم آپشن کی قیمت 50 ملین روپے ہوگی۔
کارپوریٹ سیکٹر، کاروباری حضرات کیلئے ڈیزائن کی گئی نمبر پلیٹس سب سے مہنگی ہونگی جس کی قیمت 100 ملین روپے تک دستیاب ہونگی.ڈائریکٹر ایکسائز آصف نے مزید وضاحت کی کہ وینٹی نمبر پلیٹس کی ملکیت مستقل طور پر خریداروں کو تفویض کی جائے گی۔
جعلسازی روکنے کیلئے محکمے نے ایک مضبوط حکمت عملی تیار کرلی. تمام وینٹی پلیٹ ہولڈرز کا ڈیٹا بیس رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز کے اندر کسی بھی غیر مجاز کارروائی کے نتیجے میں تادیبی اقدامات کیے جائیں گے۔
پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے آخر تک مکمل ہو جائے گی، وزیردفاع خواجہ آصف