اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باعث جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی سے 260100 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہو کر 222,994 روپے میں فروخت ہوئی۔
اس کے برعکس چاندی کی قیمت 2950 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔
سونے کی بین الاقوامی شرح بھی گر گئی، فی اونس $17 کی کمی کے ساتھ، قیمت $2,481 ($20 کے پریمیم کے ساتھ) تک پہنچ گئی۔
یہ کمی گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی قیمت 263,700 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: خیرپور: 3 سال قبل وفات پانے والے شخص کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ