اہم خبریں

ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران مانیار عہدے سے مستعفی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL) عمران مانیار نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا . بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منیجنگ ڈائریکٹر (MD) / چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) عمران مانیار کا استعفیٰ قبول کر لیا ۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ایک ہنگامی اجلاس پیر 2 ستمبر 2024 کو شام 4:00 بجے منعقد ہوا۔ منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) / چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کے عہدے سے عمران منیار کے پیش کردہ استعفے پر غور کیا گیا۔

بورڈ کا ایس ایس جی سی ایل کیلئے عمران مانیار کی ان کے دور میں نمایاں خدمات کا اعتراف خدمات پر اظہار تشکر کیا،کمپنی نے مزید کہا کہ مسٹر مانیار کا کمپنی کے ساتھ 13 ستمبر 2024 آخری دن ہوگا۔
یواے ای ویزا ایمنسٹی سکیم:غیر قانونی رہائش پذیر پاکستانی شہریوں کو بڑا ریلیف مل گیا

متعلقہ خبریں