اہم خبریں

(پی ایچ پی) کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی اجازت

لاہور ( نیوز ڈیسک )انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب نے پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی اجازت دی ہے،آئی جی آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں آٹھ پی ایچ پی سینٹرز ٹریفک لائسنس جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔

لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، اور دیگر علاقوں میں پی ایچ پی کے ریجنل آفس سے لائسنس جاری کیے جائیں گے۔پی ایچ پی کے علاقائی دفاتر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل کی نگرانی کریں گے۔آئی جی آفس سے جاری نوٹیفکیشن متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ا نوکھا واقعہ: چکوال کے جنگلات میںپیرا گلائیڈرز نے 20 ہزار سیڈ بالز لگائے

متعلقہ خبریں