اہم خبریں

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملازمین پریشان

لاہور( نیوز ڈیسک )وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔یوٹیلیٹی سٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کو دو ہفتے کا وقت دیا ہے کیونکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق سٹورز کی بندش کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے جن میں سے 6 ہزار مستقل جبکہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہیں کمپنیوں کے ساتھ لین دین کے معاملات طے کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: رحیم یار خان: پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم جوابی کارروائی میں مارا گیا

متعلقہ خبریں