اہم خبریں

کراچی سے اندرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ،بڑی وجہ سامنے آگئ

کراچی ( نیوز ڈیسک )اتوار کی صبح تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر کراچی سے کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ متاثرہ پروازوں میں کراچی سے جدہ جانے والی فلائناس کی فلائٹ ایکس وائی 632 اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504 شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیرین ایئر کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز ای آر 522 اور کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ ہوگا

متعلقہ خبریں