اہم خبریں

ایس این جی، ایس ایس جی سی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کیلئے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے لیے RLNG کی قیمتوں میں 2.97 فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGCL) کے لیے 3.19 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے، آر ایل این جی کی قیمت میں $0.4038 فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے، جب کہ سوئی سدرن کے لیے، فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت میں $0.4206 کا اضافہ کیا۔نوٹیفکیشن میں سوئی ناردرن کے لیے RLNG کی تقسیم کی قیمت $14.0065 فی MMBTU اور سوئی سدرن کیلئے $13.5773 فی MMBTU مقرر کی گئی ہے۔
کولمبیا ،یرغمال بنائے گئے 66 فوجی اہلکار رہا

متعلقہ خبریں