اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے پاکستان سے خلیجی ممالک جانے والے مزدوروں پر ٹیکس عائد کردیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیٹوٹری ریگولیٹری آرڈرز (ایس آر او) جاری کیے ہیں جس میں اس نے ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خلیجی ممالک جانے والے کارکنوں کے ہوائی ٹکٹوں پر 5 ہزار روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ ایکسائز ڈیوٹی ورکر ویزے پر سفر کرنے والوں سے وصول کی جائے گی۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فی ٹکٹ 5000 روپے مقررہ رقم کے طور پر وصول کیے جائیں گے۔
یہ ٹیکس امیگریشن اور اوورسیز ایمپلائمنٹ بیورو سے تصدیق شدہ لیبر ویزوں پر لگایا جائے گا۔واضح رہے کہ مذکورہ ٹیکس خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، قطر، بحرین، عمان، عراق، کویت اور پاکستان سے دیگر ممالک جانے والے کارکنوں سے وصول کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس: جیولین تھرو کا فائنل آج، ارشد ندیم سمیت 12 کھلاڑی ایکشن میں ہونگے