پشاور(نیوز ڈیسک )خیبرپختونخوا اسمبلی نے تمباکو پر صوبائی ٹیکس کم کر کے آدھا کردیا۔خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک کلو تمباکو پر 50 روپے ٹیکس لگایا تھا تاہم اب فنانس ترمیمی بل منظور کرکے اس ٹیکس کو 25 روپے فی کلو کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب نسوار میں استعمال ہونے والے تمباکو پر ساڑھے7 روپے فی کلو ٹیکس کو برقرار رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: معروف کامیڈین نامور اداکار سردار کمال انتقال کر گئے