لاہور( نیوز ڈیسک )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بجلی کے بلوں پر میٹر ریڈنگ کی طے شدہ تاریخیں شائع کرنا شروع کر دیں۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کمپنی کی جانب سے پہلے ان تاریخوں کو شامل کرنے میں ناکامی پر انکوائری شروع کی تھی۔
میٹر ریڈنگ کی تاریخ کو شامل کرنے سے صارفین ان یونٹس کا درست اندازہ لگا سکیں گے جو وہ استعمال کرتے ہیں۔ میٹر کی تصویر پر درج تاریخ اور وقت کے ساتھ مخصوص تاریخ کا موازنہ کرکے اس کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
گزشتہ ماہ، پرو ریٹا سسٹم کے ذریعے صارفین سے اضافی یونٹس وصول کیے گئے، جس سے نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کا آغاز ہوا۔تفتیشی ٹیموں نے بلوں پر ریڈنگ کی تاریخوں کی عدم موجودگی کو اجاگر کیا اور لیسکو اس کوتاہی کی کوئی تسلی بخش وضاحت فراہم نہیں کرسکی۔
مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر غور کا امکان