اہم خبریں

ڈاکٹر گوہر اعجاز کا آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ جانے کااعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔ٹویٹر ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا چیمبرز آف کامرس نے آئی پی پیز کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ ہے، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) پاکستان کی کاروباری برادری کی اعلیٰ نمائندہ ہے.

ایف پی سی سی آئی معزز سپریم کورٹ میں باضاطہ طور پر پٹیشن دائر کرے گی کہ وہ اس ناقابل برداشت صورتحال میں مداخلت کرے جو ہر پاکستانی کے حق زندگی کو متاثر کرتی ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پی معاہدوں کے تحت، پاکستان اربوں روپے ان کمپنیوں کو ادا کرتا ہے جو بجلی پیدا نہیں کرتیں، مہنگی بجلی تمام پاکستانیوں کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے۔ بجلی کی زیادہ قیمت شہریوں کو غربت میں دھکیل رہی ہے اور کاروباروں کو دیوالیہ کر رہی ہے۔

.ان کا کہنا تھا کہ 2020ء میں سابقہ عبوری توانائی کے وزیر محمد علی نے ایک تفصیلی رپورٹ لکھی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومتی نااہلی اور آئی پی پی کی غلط بیانیوں کی وجہ سے سینکڑوں اربوں کا نقصان ہو رہا ہے، وہ رپورٹ آج تک مکمل طور پر نافذ نہیں کی گئی، کیوں؟ حکومت نے اس رپورٹ میں مطالبہ کردہ فرانزک آڈٹ کا حکم کیوں نہیں دیا؟،
پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89 کروڑ 33 لاکھ منظور

متعلقہ خبریں